حب،ٹریفک حادثے میں دو افراد جاں بحق
حب(ڈیلی گرین گوادر)حب میں شاکر ہوٹل کے قریب ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں تیز رفتاری کے باعث ٹوڈی کار بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ حادثے کے نتیجے میں کار میں سوار دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق، دونوں افراد کا تعلق کوئٹہ سے بتایا جا رہا ہے۔ حادثے کے بعد امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور لاشوں کو سیول ہسپتال حب منتقل کیا۔