میونسپل کارپوریشن ڈیرہ اللہ یار کا سال 2024/25 کا بجٹ کثرت رائے سے منظور

ڈیرہ اللہ یار (ڈیلی گرین گوادر) میونسپل کارپوریشن ڈیرہ اللہ یار کا سال 2024/25 کا بجٹ کثرت رائے سے منظور، اجلاس میں ممبران نے شہری مسائل کے حل کے لیے تجاویز پیش کیے جنہیں میئر اسفندیار خان جمالی نے تسلیم کرتے ہوئے حل کرانے کی یقین دہانی کرائی، تفصیلات کے مطابق میونسپل کارپوریشن ڈیرہ اللہ یار کا بجٹ اجلاس زیر صدارت میئر اسفندیار خان جمالی کے میونسپل ہال میں منعقد ہوا، بجٹ اجلاس کی کارروائی ڈپٹی میئر میر ربنواز خان بہرانی نے چلائی اور ایوان میں سال برائے 2024/25 کا 6 کروڑ ترقیاتی بجٹ پیش کیا جسے ممبران نے کثرت رائے سے منظور کرلیا، اجلاس میں چیف آفیسر محمد اسلم لغاری، کونسلران سردار محمد رفیق بھٹی، مولانا عبدالغنی ہانبھی، عبدالغفار گولہ، محمد عالم کھرل، خادم حسین بہرانی، اول خیر بگٹی، وڈیرہ رحمدل بگٹی، میر عطاء اللہ گولہ، میر دادن خان کھوسہ، غلام یاسین کٹبار، تاج محمد گولہ، ماما محمد اکبر گولہ، ماما غلام حسین گولہ، پیر بخش جمالی، عبدالغفار گولہ، عابد حسین کھوسہ، نظیر احمد سومرو و دیگر نے شہری مسائل کے حل کے لیے تجاویز پیش کیے، اور کہا کہ شہر میں نکاسی آب کو یقینی بناتے ہوئے بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ میں کمی کرائی جائے، میئر میر اسفندیار خان جمالی نے ممبران کے تجاویز کو تسلیم کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ شہر کی تعمیر و ترقی کے لیے دستیاب تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، تمام ممبران اپنے وارڈز کے اسٹیک ہولڈر ہیں انکی تجاویزات جائز ہیں جن پر جلد عملدرآمد کیا جائیگا، انہوں نے کہا کہ بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ میں کمی کے لیے ایوان کے توسط سے محکموں کے حکام کو درخواست ارسال کرینگے اور نکاسی آب کو یقینی بنانے کے لیے میونسپل کارپوریشن کا عملہ پارلیمانی سیکریٹری بہبود آبادی میڈم ہادیہ نواز بہرانی اور پارلیمانی سیکریٹری برائے ٹرانسپورٹ عبدالمجید بادینی کے ساتھ مل کر کام کرینگے اور شہری مسائل کو حل کرکے عوام کو ریلیف فراہم کرینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے