ریاست کو بلوچستان کے حوالے سے اپنی منفی پالیسیوں و رویوں کو بدلنا ہوگا،نیشنل پارٹی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے جاری بیان میں کوئٹہ سمیت دیگر اضلاع میں موبائل نیٹ ورک کی بندش کو حکومت کی مکمل ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا کہ فارم 47 کی حکومت موبائل نیٹ ورک کو بند اور دفعہ 144 لگاکر اپنی ناقص کارکردگی و بصیرت کا اعتراف کرتی ہے۔پی بی 45 کے ری پولنگ 8 فروری کی نشر مکرر ہے۔جس انداز سے 8 فروری کو عوام کی مینڈیٹ کو فارم 47 کے زریعے چرایا گیا اب دوبارہ یہی منفی عمل کو دہرایا گیا۔بیان میں کہا گیا کہ پہلے عوام کے حق رائے دہی گء پر قدغن لگایا گیا اور اس پر عوام کو احتجاج کے حق سے محروم رکھنے کیلیے ریڈ زون کو کنٹینرز اور موبائل نیٹ ورک کو بند کیا گیا۔بیان میں کہاگیا کہ سیاسی جمہوری عمل پر قدغن اور عوامی مینڈیٹ کو چرانے کے بڑے سنگین نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔عوامی مایوسی انارکی و انتشار پیدا کرسکتا ہے۔جو کسی بھی صورت ملک کے مفاد میں نہیں ہوگا۔بیان میں کہاگیا کہ ریاست کو بلوچستان کے حوالے سے اپنی منفی پالیسیوں و رویوں کو بدلنا ہوگا۔عوام کو ووٹ کا حق دینا ہوگا بصورت دیگر اگر جمہوری قوتوں کا اعتماد مجروح ہوا تو پھر پچھتاوے کا فاہدہ نہیں ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے