قلات شہر اورگردونواح میں یخ بستہ ہواؤں کاراج،درجہ حرارت منفی10تک گرگیا

قلات(ڈیلی گرین گوادر) قلات شہر اور گردونواح میں گزشتہ روز کی بارش اور برف باری کے بعد قلات میں دن بھر یخ بستہ ہوائیں چلتی رہی اور خون جمادینی والی سردی میں اضافہ ہوگیا محکمہ موسمیات قلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے شدید سردی میں سوئی گیس مکمل غائب اور بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سنگل فیس سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوگئی ہے اور تمام کروبار ٹھپ ہوکر رہ گئی سردی کی وجہ سے پانی کے ٹینکس اور پائپس ٹوٹنے لگیسڑکوں اور تالابوں میں گھڑا پانی جم گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے