پنجگور،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکارجاں بحق
پنجگور(ڈیلی گرین گوادر) پنجگور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیویزاہلکارجاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق پیر کو پنجگور کے علاقے فٹ بال چوک پر لیویز اہلکار ممتاز احمد ڈیوٹی ختم کرکے واپس اپنے گھر خدابادان جارہا تھا کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے اسے جاں بحق کردیا۔ پولیس نے نعش قبضے میں لیکرہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعدورثاء کے حوالے کردی اورمزید کارورائی شروع کردی۔