پولیس ایک محافظ فورس ہے جو ہمیشہ جرائم کے خاتمے کیلئے کوشاں رہتی ہے،پھلین بلوچ

پنجگور(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی پھلین بلوچ نے کہا ہے کہ پولیس ایک محافظ فورس ہے جو ہمیشہ جرائم کے خاتمے کے لیے کوشاں رہتی ہے پولیس فورس سے وابستہ افراد کی حوصلہ افزائی ضروری ہے تاکہ اس کے جوان مذید تند ہی سے اپنا فرائض منصبی سرانجام دے سکیں بحیثیت ایک ذمہ دار شہری کے ہم سب کی زمہ داری بنتا ہے کہ اپنے لوکل فورس کا مورال بڑھائیں لیویز اور ایف سی بھی ہمارے سماج کا حصہ ہیں امن وامان اور دیگر معاملات میں ہمارے معاشرے کے لیے مددگار ہیں لیویز فورس کو پولیس میں ضم کرنے کے مخالف ہیں اسے باربار کی تجربات سے نہ گزارا جائے بلکہ لیویز کو مذید بہتر سہولتوں سے آراستہ کیا جائے تاکہ اس کی کارکردگی میں مذید اضافہ ہوسکے ان خیالات کا اظہار انہوں پولیس لائن پنجگور میں ایس پی پولیس آصف علی مستوئی کی جانب سے پولیس سے ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین ایس آ ئی خدارحم اورحولداربشیر احمد کے اعزاز میں دئیے الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقعے پر ضلعی چیرمین عبدالمالک صالح ڈپٹی کمشنر پنجگور زاہد احمد لانگو ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر کاکا احمد علی ڈی ایس پی سٹی صدوروخان لاشاری ایس ایچ او توفیق احمد انسپکٹر عبدالوارث بلوچ اور دیگر افسران اور ملازمین بڑی تعداد میں موجود تھے رکن قومی اسمبلی پھلین بلوچ نے مذید کہا کہ پولیس نے ہمیشہ قربانیاں دی ہیں خاص کر جرائم کے خلاف پولیس نے مثالی کردار ادا کیا ہے جس کو ہم سراہتے ہیں انہوں نے کہا کہ ایس پی پولیس نے ریٹائرڈ ملازمین کے اعزاز میں تقریب منعقد کرکے اچھا پیغام دیا ہے اور اس سے فورس کے جوانوں کا حوصلہ مذید بڑھے گا اور انکو یہ احساس ہوگا کہ وہ جو خدمات سرانجام دے رہے ہیں وہ رائیگاں نہیں جارہے بلکہ انکو اون کرنے والے موجود ہیں پھلین بلوچ نے کہا کہ لیویز فورس بھی پولیس کی طرح بلوچستان کے دشوار گزار ایریاز میں خدمات سرانجام دے رہی ہے اور اب تک اسکی کارکردگی بہترین ہے نیشنل پارٹی لیویز کی جداگانہ حیثیت برقرار رکھنے کا حامی ہے اور ہم اسکو پولیس میں ضم کرنے کے مخالف ہیں حکومت کو اگر صوبے کے حالات بہتر بنانے ہیں تو لیویز کو بھی جدید آلات وسہولتیں فراہم کریں تاکہ انکی وہ مذید بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرسکے ماضی میں لیویز کو پولیس میں ضم کرنے کی غلطیاں کی گئیں نتیجہ صفر رہا ہم حکومت وقت سے یہی کہتے ہیں کہ وہ باربار کے تجربات کرنے میں وقت اور سرمایہ ضائع نہ کرے پولیس اور لیویز کی جداگانہ حیثیت برقرار رکھ انکو جدید سہولیات اور وسائل مہیا کریں انہوں نے کہا کہ پولیس اور لیویز کے ساتھ ایف سی نے اچھا کام کیا ہے سب ملکر شہر کے امن کو بحال کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے