نوجوان پروگرام کے تحت نوجوانوں کو قرضے دیے جائیں گے،عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک کے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے لیے 2 خصوصی پروگرامز شروع کیے ہیں جس سے استفادہ کر کے وہ اپنے آپ کو اور ملک کو فائدہ پہنچا سکتے ہیں نوجوانوں کے نام اپنے خصوصی پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ زیادہ تر نوجوانوں کو روزگار نہیں ملتا اور وہ کہتے ہیں کہ سرکاری نوکری پر لگادو لیکن حکومت کتنے لوگوں کو بھرتی کرسکتی ہے جبکہ حکومت کے پاس ویسے ہی اتنے ملازمین بھرتی کردیے گئے ہیں کہ پینش کا بل ہی ملک کو نیچے لے کر جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس اس سے بہتر حل موجود ہے، ساری دنیا میں روزگار نجی شعبے میں ملتا ہے یا لوگ خود اپنے کاروبار شروع کرتے ہیں یعنی درمیانی اور متوسط صنعتیں جنہیں اسٹارٹ اپ کہا جاتا ہے، وہ پھر پیسہ بناتے ہیں وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ حکومت نوجوانوں کے لیے 2 پروگرامز لے کر آرہی ہے، اس میں سب سے پہلے اسکلز ایجوکیشن ہے جس کے لیے ہم ایک لاکھ 70 ہزار اسکالرشپس دے رہے ہیں، اس میں نوجوانوں کو ہنر مند بنایا جائے گا پروگرام کی مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس میں سے 50 ہزار ایسی اسکالرشپس ہیں جو ہائی اینڈ اسکل ہے، مثلاً جدید ٹیکنالوجی جیسے آرٹیفیشل انٹیلیجنس وغیرہ ان کا کہنا تھا کہ یہ وہ چیزیں آرہی ہیں کہ 6، 6 ماہ کے کورسز کے بعد آپ کو وہ نوکریاں ملیں گی کہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے کیوں کہ دنیا بہت تیزی سے ٹیکنالوجی کے انقلاب کی جانب جارہی ہے ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ حکومت نوجوانوں کو دونوں طرح کے ہنر سکھائے گی، ہر کوئی ہائی ٹیکنالوجی کا کورس نہیں کرسکتا لیکن ہم 50 ہزار نوجوانوں کو موقع دیں گے انہوں نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کے پاس اپنا کاروبار کرنے کے لیے کسی قسم کا آئیڈیا ہے جسے اسٹارٹ اپس کہا جاتا ہے اور آپ کے پاس پیسے نہیں ہیں تو اس کے لیے ہم نے ایک کھرب روپے مختص کیے ہیں وزیراعظم نے بتایا کہ اس رقم سے کامیاب نوجوان پروگرام کے تحت نوجوانوں کو قرضے دیے جائیں گے تاہم آپ کے پاس اپنے کام، کاروبار کا کوئی بھی آئیڈیا ہو تو آپ کو قرض کے حصول کے لیے میرٹ پر کوالیفائی کرنا پڑے گا ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 100 ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے تاکہ نوجوان اپنا کاروبار شروع کرسکیں ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش یہ ہے کہ ہم ہر سال اس میں اضافہ کرتے رہیں اور زیادہ سے زیادہ نوجوانوں تک پہنچ سکیں اور نوجوان آبادی کو بھی روزگار ملے اور یہ ملک کو بھی اٹھا سکیں وزیر اعظم نے اُمید ظاہر کی کہ نوجوان اسکلز ایجوکیشن اور کامیاب جواب پروگرام سے پوری طرح فائدہ اٹھا کر اپنے ساتھ ساتھ ملک کو بھی فائدہ پہنچائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے