معصوم افراد کو نشانہ بنانے والے انسان کہلوانے کے لائق نہیں،وزیراعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی تربت کے نواحی علاقے میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرا افسوس اور دکھ ہوا، معصوم افراد کو نشانہ بنانے والے انسان کہلوانے کے لائق نہیں،دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں، واقعہ میں زخمی افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔