ملک ادریس نیچاری کا اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت حلقہ پی بی 45 پر میر عثمان پرکانی کی بھرپور حمایت کا اعلان
کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سیاسی و قبائلی شخصیت ملک محمد ادریس نیچاری کی سربراہی میں سریاب کلی کمالو نیچاری چوک میں سریاب پی بی 45 میں اپنے قبائلی عمائدین اور سینکڑوں ساتھیوں سمیت جمعیت علماء اسلام کے نامزد امیدوار میر عثمان پرکانی کی مکمل حمایت اور شمولیت کا اعلان کیا اس موقع پر میر بہادر خان نیچاری،محمد عثمان نیچاری،میر کریم پرکانی،مفتی محمود،حافظ عبدالستار نیچاری سمیت دیگرپروام میں علاقے کے سفید ریش،علمائے کرام اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی شمولیت اختیار کرنے ولوں میں ملک ادریس نیچاری،محمد صادق نیچاری،عبدالمجید نیچاری،خدابخش لانگو،ساجد بنگلزئی اور محمد عالم لانگوشامل تھے۔