وزیراعلیٰ بلوچستان کا سابق صوبائی وزیرعبدالخالق ہزارہ سے ٹیلی فونک رابطہ،واقعہ کی تحقیقات سے متعلق آگاہ کیا
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے جمعہ کو ٹیلی فون پر سابق صوبائی وزیر عبدالخالق ہزارہ سے رابطہ کیا اور ان کی مزاج پرسی کرتے ہوئے ان کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ سے متعلق بات چیت کی وزیر اعلی میر سرفراز بگٹی نے عبدالخالق ہزارہ کو آگاہ کیا کہ پولیس واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کررہی ہے جس کی پیش رفت سے آپ کو متواتر آگاہ رکھا جائے گا، وزیر اعلی نے عبدالخالق ہزارہ کی جلد صحت یابی کیلئے دعا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین و سابق صوبائی وزیر عبدالخالق ہزارہ نے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔