سابق صوبائی وزیر کھیل عبد الخالق ہزارہ ڈکیتی کی واردات کے دوران زخمی، وزیر اعلیٰ بلو چستان کا نوٹس، رپورٹ طلب
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) سابق صوبائی وزیر کھیل عبد الخالق ہزارہ ڈکیتی کی واردات کے دوران زخمی، وزیر اعلیٰ بلو چستان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس نے رپورٹ طلب کر لی۔ تفصیلات کے مطابق ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ و سابق صوبائی وزیر خالق ہزارہ کے گھر میں ڈکیتی کی واردات کے دوران چور سے ہاتھاپائی میں زخمی ہو گئے جنہیں فوری طوپر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق ڈکیتی کی واردات میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے،ترجمان بلو چستان حکومت شاہد رند کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سابق صوبائی وزیر عبدالخالق ہزارہ پر حملے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس بلوچستان سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے سابق صوبائی وزیر عبدالخالق ہزارہ سے رابطہ کر کے واقعہ کی بابت معلومات حاصل کر کے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی جانب سے مزاج پرسی کی،ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہاکہ پولیس نے عبدالخالق ہزارہ پر حملے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ڈی آئی جی پولیس اعتزاز احمد گورایا کے مطابق ملزم سے تحقیقات جاری ہیں حملے کی وجوہات اور حقائق تک پہنچ کر انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔