کچھی،کمشنر سبی ڈویژن کی گاڑی پر مسلح افراد کی فائرنگ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ضلع کچھی کے علاقے میں کمشنر سبی ڈویژن کی گاڑی پر مسلح افراد کی فائرنگ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ لیویز ذرائع کے مطابق جمعرات کو کمشنر سبی ڈویژن سید زاہد شاہ سبی سے نصیر آباد جارہے تھے کہ قومی شاہراہ پر حاجی شہر کے قریب ڈومبولی کے مقام پر مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کی تاہم کمشنر سبی ڈویژن کے محافظوں کی جوابی فائرنگ پر مسلح افراد فرار ہوگئے۔واقعہ میں کسی قسم کا جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔ مزید کاروائی جاری ہے۔