پنجگور،نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
پنجگور(ڈیلی گرین گوادر)پنجگور میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق منگل کو پنجگور کے علاقے گرمکان میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص فہیم کو ہلاک کردیااور موقع سے فرا ہوگئے۔ پولیس نے نعش قبضے میں لیکرہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اور مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔