بلوچستان حکومت لوگوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے پرامن ریلی ہر ایک کا جمہوری حق ہے،راحب خان بلیدی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان بار کونسل کے وائس چیئرمین راحب خان بلیدی ایڈووکیٹ چیئرمین ایگزیکٹوو کمیٹی امان اللہ خان کاکڑ نے اپنے ایک بیان میں کاسی قبائل کے پرامن ریلی اور حب میں زبیر بلوچ کے بازیابی دھرنا میں خواتین بچوں کے اوپر پولیس کی جانب سے تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان حکومت لوگوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے پرامن ریلی ہر ایک کا جمہوری حق ہے پرامن ریلی اور خواتین بچوں کے اوپر تشدد بلوچستان کے روایت کے برعکس ہے بلوچستان میں جبری گمشدگی کا معاملہ انتہائی سنگین ہے بیان میں کہا کہ کاسی قبائل کے پرامن ریلی میں تشدد اور گرفتاریاں قابل مذمت ہے بیان میں کہا کہ حب میں خواتین بچوں کے ریلی پر تشدد اور کاسی قبائل کے پرامن ریلی پر تشدد گرفتاریوں کا غیر جانبدارانہ تحقیقات کرکے ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے اور تمام گرفتار لوگوں کو رہا کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے