دہشت گردوں نے عالمی سطح پر امن وامان کی صوتحال کو نقصان پہنچایا،معظم جاہ انصاری

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) انسداد دہشتگردی فورس کے پاس آؤٹ ہو نے والے 293نوجوانوں نے وطن پر قربان ہونے کا حلف اٹھا یا۔منگل کو اے ٹی ایف فورس کی 17ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ بلو چستان میر سرفرا ز احمد بگٹی اور آئی جی پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری تھے،تقریب میں صوبائی وزراء میر محمد صادق عمرانی،میر عاصم کر د گیلو اور پولیس کے اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی، وزیر اعلیٰ بلو چستان میر سرفراز بگٹی نے پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ بھی کیا۔ اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے آئی جی پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری نے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے عالمی سطح پر امن وامان کی صوتحال کو نقصان پہنچایا دہشت گرد سادہ افراد کو ملک دشمنی پر اکساکراپنے مذموم مقاصد کے لئے استعمال کرتے ہیں پولیس کیلئے اے ٹی ایف ٹریننگ بہت ضروری ہے بیسک اے ٹی یف کورس کا مقصد پولیس کے جوانوں کو دہشت گردی کے خلاف تیار کیا جا سکے بلوچستان پولیس کے جوان اے ٹی ایف ٹریننگ کے لئے پہلے ملک کے دیگر شہروں کو جاتے تھے سرفراز بگٹی جب وزیر داخلہ تھے تو انہوں نے کوئٹہ اے ٹی ایف اسکول قائم کیا وزیر اعلی بلوچستان کو انکی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں 2013 سے قبل بلوچستان میں کوئی ٹریننگ سینٹر موجود نہیں تھاصوبے میں امن وامان کی صورتحال قائم کرنے میں پولیس پر اہم ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔اس موقع پر کمانڈنٹ اے ٹی ایف ٹریننگ اسکول اسد فاروق نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ بلوچستان کا امن نہ صرف صوبے بلکہ پاکستان کے لئے ضروری ہے دہشت گرد کافی عرصے سے صوبے کا امن خراب کر رہے ہیں اے ٹی اے کے جوان اپنی جان کے بدلے قیام امن کی قسم کھا چکے ہیں پولیس نے ہمیشہ کاوشوں سے امن قائم کیا ہے اے ٹی ایف اسکول سے اب تک 3860 ریکروٹس پاس آؤٹ ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں امن قائم رکھنا ہماری ذمہ داری ہے امن وامان کی صورتحال میں پولیس کا کردار معمولی رہا ہے اے ٹی ایف سینٹر میں جوانوں کو 4 ماہ کی تربیت دی جاتی ہے آج 293 بہادر جوانوں پاس آوٹ ہورہے جو مبارکباد کے مستحق ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے