سیکیورٹی اداروں کو دھمکیاں،سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کو 34 برس قید کا حکم

گلگت (ڈیلی گرین گوادر)سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کو سیکیورٹی اداروں اور الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے کے جرم میں عدالت نے 34 برس قید کی سزا سنادی۔گلگت کی عدالت نے آج دھمکیاں دینے کے کیس کا فیصلہ سنادیا جس میں سابق وزیراعلیٰ پر چھ لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

عدالت نے اپنے خالد خورشید کو گرفتار کرکے جیل منتقل کرنے اور ڈائریکٹر جنرل نادرا کو مجرم کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دیا۔واضح رہے کہ سابق وزیراعلیٰ خالد خورشید تاحال مفرور ہیں اور مقدمے کی سماعت میں پیش نہیں ہوئے، ان پر 26 مئی 2024ء کو جلسے میں تقریر کے دوران سیکیورٹی اداروں، چیف سیکریٹری، چیف الیکشن کمشنر کو دھمکیاں دینے کے الزامات عائد ہوئے جس کے بعد ان کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت سٹی تھانہ گلگت میں مقدمہ درج کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے