چاغی،لیویز فورس نے 72 غیر قانونی افغان شہری گرفتار کرلیے
چاغی : لیویز فورس چاغی نے 72 غیر قانونی افغان شہری گرفتار کرلیے۔ سیکیورٹی اداروں نے سرحد کو غیرقانونی طریقے سے پار کرکے چاغی آنے والے 72 افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا۔
لیویز کے مطابق یہ کارروائی پاکستان میں غیر قانونی داخلے کو روکنے کے عزم کا مظہر ہے، تمام گرفتار شدہ افراد کو بارڈر کراسنگ براپچہ کے ذریعے افغانستان واپس بھیج دیا گیا۔
لیویز کے مطابق ضلع میں امن قائم رکھنے اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے اقدامات جاری رہیں گے، یکم جنوری سے 31 دسمبر تک 3826 غیرقانونی باشندے گرفتار کیے گئے۔