بلوچستان یتیموں کی سرزمین ہے،بلوچستان کو سیندک اور گوادر سے کچھ نہیں ملا،میر اسد اللہ بلوچ
کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے تعزیتی قرار داد منظور، ایوان نے بلوچستان تنازعات کے متبادل حل کا مسودہ قانون منظور کرلیا جبکہ ٹیکس آن لینڈ اینڈ کلچرل انکم کا ترمیمی مسودہ قانون ایک بار پھر کمیٹی کے سپرد کردیا گیا، ایوان میں سینڈیمن ہسپتال اور بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ کی آڈٹ رپورٹس پیش۔ پیر کو بلوچستان اسمبلی کا اجلاس اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی صدارت میں 20 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا۔ اجلاس میں بی این پی عوامی رکن اسمبلی میر اسداللہ بلوچ نے نقطہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی میں سوالات کے جوابات نہیں دیئے جارہے ہیں میں نے محکمہ معدنیات کے حوالے سوال کیا تھا اس کا جواب ایک ماہ تک نہیں آیا اسی طرح پی ڈی ایم اے سے متعلق سوال کا جواب 3 ماہ سے نہیں آیا کیا بلوچستان یتیموں کی سرزمین ہے اسمبلی کا تقدس کہاں ہے،انہوں نے کہا کہ گوادر پورٹ اور وسائل سے بلوچستان کو کچھ نہیں ملابلوچستان میں لوٹ کھسوٹ کا ماحول ہے بلوچستان کا استحصال ہورہا ہے ہم عوام حق کیلئے جدوجہد کررہے ہیں بلوچستان کے مسائل حل کئے جائیں۔اجلا