نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی افتتاحی تقریب تیسری بار ملتوی

گوادر(ڈیلی گرین گوادر)، نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو فضائی آپریشن کے لیے کھولنے کا معاملہ ایک بار پھر التوا کا شکار ہو گیاتفصیلات کے مطابق یکم جنوری کو نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پروازوں کے لیے آپریشنل نہیں ہو سکے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے تیسری بار ایئرپورٹ کی افتتاحی تقریب منسوخ کر دی ذرائع وزارت ہوا بازی کے مطابق پی آئی اے کی نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے یکم جنوری کی پہلی کمرشل پرواز کو بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔جب کہ وزیر ہوا بازی کی عدم دستیابی کے باعث نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی افتتاحی تقریب کو منسوخ کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے