خضدار،بچوں سے زیادتی کے بعد ویڈیوز بنانے والے 2ٹک ٹاکرز گرفتار
خضدار(ڈیلی گرین گوادر)خضدار بچوں سے زیادتی کے بعد ویڈیوز بنانے والے 2ٹک ٹاکرز گرفتار ڈی ایس پی سٹی محمد جان ساسولی ‘ انسپکٹر عبداللہ پندرانی ایس ایچ او سٹی بہاول خان پندرانی اور دیگر عملے پر مشتمل ٹیم نے خضدار سے دو ٹک ٹاکر گرفتار کر لئے جو بچوں کی فحش ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کرتے تھے پولیس ذرائع کے مطابق قلات سے تعلق رکھنے والے ٹک ٹاکر کلیم عرف خرما اور محراب خان معصوم بچوں کو ورغلا کر ان کی فحش ویڈیوز بناتے اور پھر انہیں بلیک میل کرتے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔