کوئٹہ سے اسلام آباد جانیوالی مسافر بسوں پر ڈاکووں کی فائرنگ،خاتون جاں بحق،4 افراد زخمی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان سے اسلام آباد جانے والی مسافر بسوں پر ڈاکوں نے فائرنگ کردی، جس میں ایک خاتون جاں بحق ہو گئی۔کوچ مالکان کے مطابق کوئتہ سے اسلام آباد جانے والی مسافروں بسوں پر ڈاکووں نے فائرنگ کی۔ مسافر بس نہ رکنے پر ڈاکوں کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق جب کہ 4 افراد زخمی ہوئے۔فائرنگ کا واقعہ گزشتہ شب ڈیرہ اسماعیل خان کے قریب درابن کے مقام پر پیش آیا۔ کوچ مالکان کا کہنا ہے کہ 50 سے زائد مسلح ڈاکووں نے اسلام آباد جانے والی کوچز کو لوٹنے کے لیے روکنے کی کوششیں کیں اور نہ رکنے پر گولیاں چلا دیں۔