بلوچستان میں قیام امن کو ایف سی نے عوام کے تعاون کے ذریعے ممکن بنایا ہے،میجرجنرل عابد مظہر

سبی(ڈیلی گرین گوادر) آئی جی ایف سی بلوچستان نارتھ میجر جنرل عابد مظہر نے کہا ہے کہ بلوچستان میں قیام امن کو ایف سی بلوچستان نے عوام کے تعاون کے ذریعے ممکن بنایا ہے،وردی عوام کی امانت ہے اور وردی کے تقدس کو بحال رکھنے کے لیے عوامی اعتماد پر پورا اتریں گے،بلوچستان میں ایف سی نے امن وامان سمیت مختلف سوشل سیکٹرز میں عوام تک سروسز فراہم کی ہیں،ایف سی بلوچستان کے زیراہتمام نارتھ بلوچستان میں 80کے قریب تعلیمی اداروں کے ذریعے پسماندہ علاقوں میں علم کی شمع روشن کی جارہی ہے،ایف سی بلوچستان قیام امن کے علاوہ عوامی فلاح وبہبود پر یقین رکھتی ہے،بلوچستان کے عوام محب وطن ہیں جبکہ غلط وگمراہ آٹے میں نمک برابرہیں،ایف سی بلوچستان نے ضلعی انتظامیہ اور دیگر اداروں کی کوآرڈی نیشن سے آج صوبے کو ایک پرامن صوبہ بنایا ہے،ان خیالات کااظہار انہوں نے ضلع سبی کی تحصیل لہڑی میں سبی اسکاوٹس 52ونگ میں قبائلی عمائدین ومعتبرین کے عوامی اجتماع سے خطاب میں کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ کمانڈنٹ سبی اسکاوٹس برگیڈئیر عمر الطاف،ونگ کمانڈنٹ 52 کرنل زبیر وزیر،سابق ناظم اعلیٰ سبی سردارزادہ میر حیربیار خان ڈومکی،ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ،ڈپٹی کمشنر کچھی،چئیرمین میونسپل کمیٹی سبی سردار محمد خان خجک،چئیرمین میونسپل کمیٹی بھاگ مفتی کفایت اللہ مستوئی،میر ہاشم شاہوانی،میراسماعیل چھلگری،ارباب قادر بخش ایری،میر سیف اللہ خان ڈومکی، سردار ابراہیم خان باروزئی سمیت ضلع سبی وکچھی کے معتبرین وعمائدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی،قبل ازیں آئی جی ایف سی نارتھ بلوچستان میجر جنرل عابد مظہر اور کمانڈنٹ سبی اسکاوٹس برگیڈئیر عمر الطاف کو سابق ضلع ناظم اعلیٰ سبی سردارزادہ میر حیر بیار خان ڈومکی نے بلوچی دستار پہنائی اور چھڑی تحفے میں پیش کی،اس موقع پر آئی جی ایف سی نارتھ بلوچستان میجر جنرل عابد مظہر نے کہا کہ آج اگر نارتھ بلوچستان میں امن وامان کی فضاء برقرار ہے تواس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ یہاں کے عوام محب وطن ہیں اور سیکورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں انہوں نے کہا کہ سبی و لہڑی کے عوام غیرت مند اور محب وطن پاکستانی ہیں جن کے تعاون کے ذریعے ہی آج یہ خطہ امن وامان کا ایک مثالی خطہ بن چکا ہے انہوں نے کہا کہ طاقت کااصل مظہر عوامی قوت ہے جس کے ذریعے سیکورٹی فورسز اور ضلعی انتظامیہ کی کوارڈی نیشن کے ذریعے قیام امن کو ممکن بنایا گیا ہے انہوں نے کہا کہ جہاں پر ایف سی بلوچستان نے صوبے میں قیام امن کو یقینی بنایا ہے وہاں پر سوشل سیکٹر تعلیم وصحت سمیت دیگر شعبوں میں کارہاے نمایاں اپنا کردار ادا کیا ہے بھاگناڑی کے عوام کا پینے کے صاف پانی کا دیرینہ مسلہ ہے جسے حل کرنے کے لیے صوبائی حکومت کو جلد سفارشات بھیجی جائیں گی،جبکہ بھاگ بختیار آباد روڈ سمیت قومی شاہراہ این 65پر مسافروں اور ٹرانسپورٹرز کے تحفظ کو یقینی بنایا جاے گا انہوں نے کہا کہ قومی تنصیبات کا تحفظ بھی ہماری ترجیحات میں شامل ہیں تاکہ قیام امن کے ساتھ ساتھ علاقہ ترقی کی راہ پر بہتر انداز میں گامزن ہوسکے،نارتھ بلوچستان میں میگا ڈویلپمنٹ پروجیکٹس کو پائیہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے ایف سی بلوچستان اپناکردار ادا کرتی رہے گی،کچھی کینال کے فیز2پر کام جاری ہے جس کی تکمیل کے بعد علاقے میں ایک سبز انقلاب برپاء ہوگا انہوں نے کہا کہ نارتھ بلوچستان میں ایف سی بلوچستان کے زیراہتمام 80کے قریب تعلیمی اداروں کے ذریعے مقامی افراد کو تعلیم کے زیورسے آراستہ کیا جارہا ہے تاکہ لکھا پڑھا بلوچستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر بنایا جاسکیاس کے علاوہ صحت کے شعبے میں ایف سی کے ونگز،کور اور ہیڈکوارٹرز میں عوام تک مفت طبی سہولیات پہنچائی جارہی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں امن وخوشحالی اور ترقی کے نئے باب کا آغاز عوام کے تعاون سے ہی ممکن بنایا گیا ہے جس سے بلوچستان کے عوام کا معیار زندگی بلند ہوگا انہوں نے کہا کہ ایف سی بلوچستان سیکورٹی کے فرائض کے علاوہ عوام کا معیار زندگی بلند بنانا اور ان کے مسائل میں کمی لانا اپنا اولین مقصد سمجھتی ہے میری اس وردی اور عوام کے درمیان کا رشتہ اعتماد اور بھروسے کا ہے آج صوبے کے عوام اس مقدس وردی کا احترام ایک عقیدت کی طرح کرتے ہیں اور ہماری کوشش رہے کہ عوام کے اعتماد اور وردی کے تقدس کو ہمیشہ بحال رکھا جاے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے