وزیر اعلیٰ بلوچستان نے محکمہ زراعت کی سمری پربے نظیر کسان کارڈ کی منظوری دے دی ،شاہد رند

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بلوچستان میں زراعت کی ترقی اور کسانوں کی بہبود کیلئے تاریخی اقدام اٹھاتے ہوئے بے نظیر کسان کارڈ متعارف کرانے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے جس کے پہلے مرحلے کے لئے فنڈز کی منظوری دے دی گئی ہے ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے محکمہ زراعت کی سمری پر کسان کارڈ کی منظوری دے دی ہے بینظیر کسان کارڈ کے تحت بلوچستان کے چھوٹے زمینداروں کو سبسڈی دی جائے گی کسان کارڈ کے اس منصوبے کے لئے محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی دو سال کے لئے کلاوئڈ سسٹم قائم کرے گی بینظیر کسان کارڈ صدر آصف علی زرداری، وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے کسان دوست وڑن کا حصہ ہے، ترجمان صوبائی حکومت نے کہا کہ چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سندھ اور بلوچستان کے ہاریوں کی بہبود کیلئے جامع حکمت عملی پر کام کرنے کی ہدایت کی ہے کسان کارڈ کا پہلا مرحلہ بلوچستان حکومت اپنے وسائل سے شروع کررہی ہے دوسرے مرحلے میں وفاقی حکومت سے معاونت حاصل کی جائے گی شاہد رند نے کہا کہ زرعی ترقی اور کسانوں کی بہبود کا یہ تاریخ ساز منصوبہ کسانوں کی بہبود میں معاون ثابت ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے