چمن دھماکے میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، بشریٰ رند

کوئٹہ : پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات بشریٰ رند نے مرغی بازار چمن میں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا کہ صوبے کے پرامن ماحول کوخراب کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔چمن دھماکے میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے تاکہ آئندہ ملک دشمن عناصر اس طرح کی بزدلانہ کارروائیوں سے امن کو خراب اور لوگوں میں خوف وہراس نہ پھیلائیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کی بحالی کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا کیونکہ ہماری فورسز اور عوام کی قربانیوں کی بدولت صوبے میں امن بحال ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت دہشت گردوں کو ان کے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیے گی۔ انہوں نے دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے