دینی مدارس اسلام کے تحفظ و ملک کے بقاء کیلئے کلیدی کردار ادا کررہے ہیں،سینیٹر مولانا عبدالواسع
چمن(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر سنیٹر مولانا عبدالواسع،جمعیت علماء اسلام چمن کے امیر مولانا مفتی محمدقاسم نے جامعہ تحفیظ القرآن محمود آباد کے زیر اہتمام عظیم الشان سالانہ جلسہ دستاربندی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دینی مدارس اسلام کے مضبوط قلعے، ہدایت کے سرچشمے، دین کے پناہ گاہ اور شعائر اسلام ہیں دین اسلام کی اشاعت کا بڑا ذریعہ ہے دینی مدارس اسلام کے تحفظ و ملک اور اسلام کے بقاء کے لئے کلیدی کردار ادا کررہے ہیں دینی مدارس کو اندرونی، بیرونی اور مغربی طاقتوں کے تمام سازشوں کا یہی علماء کرام ڈٹ کر ہر محاذ پر مقابلہ کررہے ہیں یہی دینی مدارس نہ صرف اصطلاح معاشرے کی بنیاد ہے بلکہ ملکی ترقی اور خوشحالی میں بھی بھرپور کردار ادا کررہی ہیں انہوں نے کہاکہ باطل قوتوں سے مسلمانوں کے نوجوانوں پر گمراہی سیلاب کی طرح تیزی آرہی ہے اس طرح گمراہی اور فحاشی سے بچنے کا واحد ذریعہ دینی مدارس سے جوڑ رکھنا ہے دینی مدارس اسلام کے قلعے اور امت مسلمہ کی نظریاتی، فکری اور روحانی تربیت کی نرسریاں ہیں مدارس کی بقاء و تحفظ جمعیت علماء اسلام کی اولین ترجیح ہے ان مدارس کے فارغ التحصیل علماء نے ہر دور میں فتنوں کی سرکوبی اور کلمتہ اللہ کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہیدینی مدارس عوام کے تعاون سے چلتے ہیں حکومت اور سرکاری اداروں کے گرانٹ کی کوئی ضرورت نہیں انہوں نے کہا کہ امت اج جس قدر پریشان اور مصائب و الام کا سامنا کر رہی ہے اس سے نکلنے کیلئے ضروری ہے کہ علماء کے اتباع میں اپنے بچوں کو تربیت کیلئے دینی مدارس میں داخل کرائیں معاشرہ میں جاکر جوڑ پیدا کرنے والے علماء بنیں توڑ والے نہیں۔ انہوں نے کہاکہ کہ عالمی قوتوں کو پاکستان کی سالمیت ہضم نہیں ہورہی۔