گوادر،دشت میں عرب شیخ کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ،2اہلکار جاں بحق، 4زخمی

گوادر:گوادر اور تربت کے درمیان دشت کے علاقے میں تلور کے شکار پر مامور عرب شیخ کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق، حملے میں ایف سی کے 2 اہلکار جاں بحق ہو گئے جبکہ 4 اہلکار شدید زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق، ایف سی کے نائیک زمان اور لانس نائیک عمر ظہور اس حملے میں جاں بحق ہو گئے، جبکہ نائیک نعیم، سپاہی جاوید، سپاہی امین اور سپاہی وحید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر تربت منتقل کر دیا گیا۔حملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور علاقے میں سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے