کوئٹہ،سروس ٹریبیونل کا تاریخی فیصلہ،293پولیس اہلکار دوبارہ بحال

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) سروس ٹریبیونل نے سابق آئی جی پولیس بلوچستان کی جانب سے نکالے گئے 293 اہلکاروں کو دوبارہ بحال کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ یہ اہلکار معمولی نوعیت کے معاملات کی وجہ سے کئی عرصے سے برخاست تھے اور دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے تھے۔تفصیلات کے مطابق، سابق ایڈیشنل آئی جی جواد ڈوگر نے بلوچستان کی بیروزگاری اور امیدواران کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ان اہلکاروں کو سالوں بعد بحال کیا تھا۔ تاہم، ان کی بلوچستان سے ٹرانسفر کے بعد، سابق آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ نے ان اہلکاروں کو دوبارہ برخاست کر دیا، جس پر متاثرہ اہلکاروں نے سروس ٹریبیونل سے رجوع کیا۔سروس ٹریبیونل نے تمام دلائل اور شواہد کی روشنی میں اہلکاروں کی بحالی کا حکم دیا، جسے متاثرہ اہلکاروں اور ان کے خاندانوں نے خوش آئند قرار دیا ہے۔ اس فیصلے کو بلوچستان میں انصاف کی فتح اور عام عوام کے لیے امید کی کرن کہا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے