جامعہ بلوچستان کے اکیڈمک کونسل کا94واں اجلاس منعقد،اجلاس میں تعلیم و تحقیق کے ایجنڈا زیر غور رہا
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جامعہ بلوچستان کے اکیڈمک کونسل کا94واں اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی منعقد ہوا۔ جس میں جامعہ کے پرووائس چانسلر، ڈین فیکلٹیز، اساتذہ، جامعہ کے رجسٹرار سمیت کونسل کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔اجلاس میں تعلیم و تحقیق ایجنڈاززیر غور رہا۔ جس میں اکیڈمک سرگرمیوں، شعبہ جات کی کارکردگی، مستقبل کے تعلیمی منصوبوں، ملازمین کے فلاؤ بہبود کے پروگرامز، اعلیٰ تعلیم کے حصول سمیت مختلف معاملات کا جائزہ لیا گیا، مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی اور مختلف رپورٹ پیش کئے گئے۔وائس چانسلر نے اپنے خطاب میں کہا کہ جامعہ اپنی تعلیمی عدف کے حصول کو ممکن بناتے ہوئے کورسز کی تکمیل، امتحانات کے انعقاد کو یقینی بنانے سمیت پالیس ساز اداروں کے انعقاد و فیصلوں کو جامعہ کی ترقی، تعلیمی بہتری کے لئے بروکار لارہی ہے۔ اور دیگر معاملات کو ایک جانب رکھتے ہوئے تعلیمی سرگرمیوں کو فروغ دینے سمیت تحقیقی و تربیتی سرگرمیوں کو پروان چڑھانے کے لئے اقدامات کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ اور مستقبل کے تعلیمی منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نئے سال کو نئے جریدے کے ساتھ تعلیمی، تحقیقی سرگرمیوں، جامعہ کی ترقی، طلباو طالبات کے تدریس و تربیتی پروگرامز کے ساتھ تعلیمی برس کے طور پر منایا جائے گا۔ اور اساتذہ اپنے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو اسی تسلسل کے ساتھ طلبہ کی بہتر رہنمائی، معیاری تعلیم کے حصول کے لئے بروکار لائیں گے۔اجلاس میں شعبہ جات کی کارکردگی، ملازمین کے فلاؤ بہبود کے منصوبوں، ادارے کی ترقی سمیت مختلف معاملات کو مدنظر رکھا گیا، مختلف رائے دیں گئی، بحث و مباحثہ ہوئے اور مختلف فیصلے کئے گئے۔ وائس چانسلر نے کونسل کے تمام اراکین کے رائے کا احترام اور انکا شکریہ ادا کیا۔