پارٹی کار کنوں کے مسائل کو حل کرنے اور انہیں روزگار کی فراہمی کیلئے بھرپوراقدامات اٹھائیں گے،میر سرفراز بگٹی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی سے پیر کو اسلام آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سردارسربلند جوگیزئی نے ملاقات کی،کارکنوں کے مسائل کے حل،پارٹی کے تنظیمی امورسمیت27دسمبر کے جلسے میں پیپلزپارٹی بلوچستان کی شرکت کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔سرداربلند خان جوگیزئی نے وزیراعلیٰ بلوچستان کو پیپلزپارٹی کے کارکنوں کے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے طویل عرصے سے تک صوبے میں جدوجہد کرکے پارٹی کوزندہ رکھا ہے صوبے میں پارٹی کی حکومت آنے کے بعد کارکنوں کی توقعات میں اضافہ ہوا ہے وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی ابتک کارکنوں کے حقیقی مسائل کو حل کرنے کو ترجیح دی ہے امید ہے کہ وزیراعلیٰ کارکنوں کے جائز کاموں کیلئے متعلقہ حکام کو نہ صرف ہدایات جاری کریں گے بلکہ اس کی خود نگرانی بھی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے کارکنان 27دسمبرکو محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے موقع پر جلسے میں بھرشرکت کریں گے اور اپنی واضح موجودگی کا احساس دلائیں گے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی کارکن پرورجماعت ہے ہمارے کارکنوں نے ہمیشہ جمہوریت اور پارٹی کیلئے قربانیاں دی ہیں محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت ملکی تاریخ کا المناک سانحہ ہے 27دسمبر کے جلسے میں بھر پورانداز میں شرکت کریں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پارٹی کارکنوں کے مسائل کو حل کرنے اورانہیں روزگار کی فراہمی کیلئے بھر پوراقدامات اٹھائے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے