ڈپٹی کمشنرخضدار یاسر اقبال دشتی کا سمان تولئی لیویز چیک پوسٹ کا دورہ،اہلکاروں کی حاضری چیک کی
خضدار(ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی نے پیر کے روز سمان تولئی لیویز چیک پوسٹ کا اچانک دورہ کیا جہاں انہوں نے اہلکاروں کی حاضری چیک اور ان سے اسلحہ چلانے کی مشق کرائی۔اس موقع پر لیویز فورس کے جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنا لیویز فورس کی اوّلین ذمہ داریوں میں شامل ہے اس مقصد کی خاطر روز اوّل سے لیویز جانباز فورس کی طرح خدمات پیش کررہی ہے لیویز فورس بی ایریا میں عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لئے چاک و چوبند اور موثر انداز میں سیکورٹی خدمات نبہارہی ہے۔