ملک بھر میں 17 ہزار مدارس،22 لاکھ 49 ہزار 520 طالبعلم،تفصیلات سینیٹ میں پیش

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)ملک بھر میں رجسٹرڈ دینی مدارس اور طالب علموں کی تفصیلات ایوان بالا میں پیش کردی گئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کل رجسٹر مدارس کی تعداد 17ہزار ہے جبکہ رجسٹرڈ طالب علموں کی تعداد 22لاکھ 49ہزار520 ہے۔پنجاب میں 10ہزار 12رجسٹرڈ مدارس اور بچوں کی تعداد 6لاکھ 64ہزار 65ہے،سندھ میں رجسٹرڈ مدارس کی تعداد 24سو16 ہے اور بچوں کی تعداد 1لاکھ 88ہزار1سو82 ہے۔

بلوچستان میں کل رجسٹرڈ مدارس کی تعداد575 اور بچوں کی تعداد71ہزار815 ہے،خیبرپختونخوا میں رجسٹرڈ مدارس کی تعداد 4ہزار5 اور بچوں کی کل تعداد 12لاکھ 83ہزار 24ہے۔اسی طرح آزاد کشمیر میں رجسٹرڈ مدارس کی تعداد 445 اور بچوں کی کل تعداد 26ہزار787 ہے،اسلام آباد میں رجسٹرڈ مدارس کی تعداد 199اور طالبعلموں کی تعداد 11ہزار 301 ہے،گلگت بلتستان میں رجسٹرڈ مدارس کی تعداد 86 اور طالبعلموں کی تعداد 4ہزار346 ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے