الیکشن کمیشن کا بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 21 میں دوبارہ گنتی کا حکم

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)الیکشن کمیشن نے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 21 میں دوبارہ گنتی کے معاملے میں محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا۔

پیپلزپارٹی پارٹی کے امیدوار حسن زہری نے حلقے میں دوبارہ گنتی کی درخواست دائر کی تھی جبکہ باپ پارٹی کے محمد صالح بھوتانی پی بی 21 سے کامیاب ہوئے تھے۔

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو کیس ریمانڈ بیک کرتے ہوئے 30 دن کے اندر فیصلہ کرنے کی ہدایت کی تھی جس پر آج الیکشن کمیشن نے فیصلہ سناتے ہوئے دوبارہ گنتی کا حکم جاری کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے