فلسطین پربمباری جاری 25منٹ میں 122 بم گرائے گئے

اسرائیلی فوج کی معصوم شہریوں پر فائرنگ اور رہائشی عمارتوں پر بمباری سے شہدا کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔
اسرائیلی فورسزکی فلسطین پربمباری جاری ہے اور گزشتہ شب 25منٹ میں 122 بم گرائے گئے ہیں۔

غزہ میں حماس کے زیرزمین سرنگ نیٹ ورک کونشانہ بنایا گیا ہے۔
اسرائیلی حملوں میں شہدا کی مجموعی تعداد دو سوبیس ہو گئی۔ جن میں 63 بچے اور 35 خواتین بھی شامل ہیں۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے بعد غزہ میں اب تک 52 ہزار افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ جبکہ اب تک 450عمارتیں تباہ ہو چکی ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوترس نے عالمی برادری سے غزا کے لیے انسانی امداد سے متعلق مالی اعانت کی اپیل کی ہے۔

شہری گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقامات پر پناہ لینے پر مجبور ہیں۔ غزہ کے 58 اسکولوں میں 48 ہزار لوگوں نے پناہ لے رکھی ہے۔
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے بعد غزہ میں اب تک 52 ہزار افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔
اسرائیلی حملوں کے بعد بیشترعلاقے بجلی سے محروم ہیں۔ خوراک، پینے کے پانی اور ادویات کی قلت پیدا ہو چکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے