کاہان میں بارودی سرنگ دھماکہ،1شخص جاں بحق، 2افرادزخمی
کاہان(ڈیلی گرین گوادر) کاہان کے علاقے میں بارودی سرنگ دھماکے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 2افرادزخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق بدھ کو کاہان کے علاقے میں نامعلوم افراد کی جانب سے زیرزمین تخریب کاری کی غرض سے بچھائی گئی بارودی سرنگ دھماکے سے پھٹنے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 2افرادزخمی ہوگئے لیویز نے نعش اورزخمیوں کو ہسپتال پہنچادیا جہاں نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی لیویز مزید کارروائی کر رہی ہے۔