ہرنائی،کرنٹ لگنے سے لیویز اہلکار جاں بحق
ہرنائی(ڈیلی گرین گوادر) ہرنائی کے علاقے میں کرنٹ لگنے سے لیویز اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ لیویز حکام کے مطابق ہرنائی کے علاقے ناکس میں گھر میں کرنٹ لگنے سے رسالدار لیویز فورس زیارت نثاراحمد سارنگزئی جاں بحق ہوگئے۔ وہ محمد زاکر پبلک ہیلتھ کے بھائی، حاجی اللہ نور محمد طاہر کے چچازاد تھے۔