ترقیاتی بجٹ میں کیچ بار کیلئے مزید دو کروڑ روپے مختص کریں گے،ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ

تربت(ڈیلی گرین گوادر) کیچ بار ایسوسی ایشن کے زیراہتمام بار روم میں رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے اعزاز میں تقریب منعقد ہوا۔ تقریب میں ڈسٹرکٹ بار کے صدر عبدالمجید شاہ اور جنرل سیکرٹری نیاز احمد نے انہیں خوش آمدید کہا۔ تقریب میں ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت کے دوران ایجوکیشن اور بنیادی سہولیات پر خاص توجہ دی گئی، جس کا فائدہ آج بھی کیچ کے عوام کو ہو رہا ہے۔ آئندہ ترقیاتی بجٹ میں کیچ بار کے لیے مزید دو کروڑ روپے مختص کریں گے اور بار کلب کی تعمیر کے لیے سٹی پروجیکٹ کے تحت تعاون فراہم کیا جائے گا۔ تقریب سے کیچ بار کے صدر عبدالمجید شاہ ایڈوکیٹ نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے خیالات حقائق پر مبنی ہیں۔ آئین و قانون کی حکمرانی سے ہی علاقے کے مسائل حل ہو سکتے ہیں۔ مجید شاہ نے وکلاء برادری اور ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا شکریہ ادا کیا۔ایگزیکٹو ممبر قاسم علی گاجیزئی نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ ہمیشہ وکلاء برادری کے مسائل کے حل کے لیے کام کرتے رہے ہیں اور اب بھی ان سے تعاون کی توقع رکھتے ہیں۔ جنرل سیکرٹری نیاز بلوچ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وکلاء کے مسائل اجاگر کیے اور کہا کہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے ہمیشہ وکلاء برادری کی حمایت کی اور ان کے مسائل کے حل میں گہری دلچسپی لی ہے۔نیاز بلوچ نے مطالبہ کیا کہ کیچ بار کے لیے بڑا بار روم تعمیر کیا جائے، میونسپل کارپوریشن کے احاطے میں وکلاء کے دفاتر کے لیے جگہ فراہم کی جائے، اور بار لائبریری کے لیے کتابیں مہیا کی جائیں۔

ا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے