جامعہ بلوچستان کے ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کو یقینی بنائی جائے،پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن جامعہ بلوچستان کے صدر پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ اور کابینہ کے تمام ممبران نے تا حال یونیورسٹی کے ٹیچرز ، آفیسرز اور ملازمین کو تنخواہوں اور پنشن کی عدم ادائیگی پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہےوزیر اعلی بلوچستان کے واضح احکامات کے باوجود تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی تعطل کا شکار ہے جسکی وجہ سے تمام ملازمیں میں بالعموم اور مسیحی برادری میں بالخصوص تشویش اس لیے بھی بڑھتی جا رہی ہے کہ طرف سالانہ چھٹیاں ہیں اور دوسریطرف کرسمس کی آمد آمد بھی ہے ایسوسیئ یشن پر زور مطالبہ کرتا ہے کہ وزارت خزانہ اور یونیورسٹی انتظامیہ وزیر اعلی بلوچستان کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے فوری اور پوری تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی یقینی بنائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے