پاکستان 20 سال میں ایشین ٹائیگر بن جائے گا اگر عوام کے حقوق پر توجہ دی جائے،محمود خان اچکزئی
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)تحریک تحفظ آہین پاکستان کے سربراہ پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ہے کہ آئین کی بالادستی تسلیم نہ کرنے کی وجہ سے ملک بستر مرگ کی طرف جا رہا ہے اگر حکمران اپنی ضد پر ڈٹے رہے تو سول نافرمانی کا ساتھ دینا ہو گا پاکستان کمزور حالت میں ہے اور ملک عوامی دباو برداشت نہیں کر سکتا اقتصادی طور پر ملک حکومت نیچے جا رہا ہے اور اس کا ذمہ دار ناجائز حکومت ہے ہم اپنی ضد سے نہ ہٹے تو خدانخواستہ یہ ملک کسی بڑے حادثے کا شکار ہو سکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام جمہوری سیاسی پارٹیاں جانتی ہیں کہ 8 فروری کے عام انتخابات میں جو کچھ ہوا وہ قابل مذمت ہے اور عام لوگوں میں غصہ پایا جا رہا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ہم اپنی ضد سے نہ ہٹے تو خدانخواستہ یہ ملک کسی بڑے حادثے کا شکار ہو سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ 9 مئی کی حکومت کے حوالے سے سوال اٹھایا کہ کیا یہ حکومت جائز حکومت ہے انہوں نے کہا کہ اگر آپ کسی شریف آدمی سے پوچھیں تو عمران خان کے حوالے سے ملک کے کروڑوں عوام نے انہیں مینڈیٹ دیا تھا اور ان کا حق بنتا ہے کہ پی ٹی آئی کو ان کا مینڈیٹ دیا جائے۔ محمود خان اچکزئی نے 24 نومبر کو اپنے لوگوں پر گولیاں برسنے کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ 150 افراد مارے گئے، مگر اس مسئلے کو کسی نے نہیں سنا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کمزور حالت میں ہے اور ملک عوامی دباو برداشت نہیں کر سکتا اقتصادی طور پر ملک حکومت نیچے جا رہا ہے اور اس کا ذمہ دار ناجائز حکومت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس حکومت کی بنیاد زور اور زر پر قائم ہو گئی ہے اور نواز شریف اور مولانا فضل الرحمن اس میں ایک مثبت کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے نواز شریف سے درخواست کی کہ وہ اپنے چھوٹے بھائی اور پارٹی کو سمجھائیں کہ جو کچھ بھی ہو چکا، اب مزید مزید بدنامی نہ ہو، اور فوری طور پر قومی حکومت تشکیل دی جائے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ مذاکرات ہی تمام مسائل کا حل ہیں اور اگر پی ٹی آئی کے 250 اراکین اسمبلی استعفی دے دیتے ہیں تو ملک میں مزید بحران پیدا ہو گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر مولانا فضل الرحمن اور میاں نواز شریف کی سربراہی میں ڈائیلاگ کمیٹی تشکیل دی جائے تو یہ ناجائز حکومت کی کشمکش کا علاج کر سکتی ہے۔انہوں نے پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس کا خمیازہ پاکستان 75 سال سے بھگت رہا ہے اور آئین کی بالادستی تسلیم نہ کرنے کی وجہ سے ملک بستر مرگ کی طرف جا رہا ہے۔ ان کا ایمان ہے کہ پاکستان 20 سال میں ایشین ٹائیگر بن جائے گا اگر عوام کے حقوق پر توجہ دی جائے اور ان نعمتوں پر پہلا حق عوام کا ہو اگر حکمران اپنی ضد پر ڈٹے رہے تو سول نافرمانی کا ساتھ دینا ہو گااور عوام میں غصہ بڑھتا ہے، کیونکہ عوام کی طاقت حکومتوں کے خلاف استعمال ہو سکتی ہے۔