دکی،مسلح افراد کا ٹرک پر فائرنگ، ڈرائیورمعجزانہ طور پر محفوظ
دکی(ڈیلی گرین گوادر)دکی رباط کے مقام پر مسلح افراد نے خالی ٹرک پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ٹرک کے ٹائر برسٹ ہوگئے پولیس کے مطابق، فائرنگ کے دوران ٹرک کا ڈرائیور معجزانہ طور پر محفوظ رہا اور اسے کوئی نقصان نہیں پہنچا۔مسلح افراد کی فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم ڈرائیور نے فوری طور پر ٹرک کو روک کر اپنی جان بچائی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ اس واقعہ کے بعد علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔