سستی،اعلیٰ معیار کی صحت کی دیکھ بھال ہر شہری کا بنیادی استحقاق ہے،بخت محمد کا کڑ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے منگل کو اقوام متحدہ ہائی کمیشن براے پناہ گزین (UNHCR) کے تعاون سے سول ہسپتال کوئٹہ کے گیسٹرو اینٹرولوجی ڈپارٹمنٹ میں ایڈوانسڈ اینڈوسکوپی اور بچوں کے ہائی ڈیپنڈنسی یونٹ (ایچ ڈی یو) کا باضابطہ افتتاح کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ صوبے کے ہزاروں افراد کو فائدہ پہنچے گا جنہیں جدید اینڈوسکوپی اور ہائی ڈیپنڈنسی یونٹ کی ضرورت ہے۔اس موقع پر ایم ایس سول ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر میر نور اللہ موسی خیل، یو این ایچ سی آر کے ڈپٹی کنٹری ریپ فومیکو کاشیوا یو، ہیڈ آف یو این ایچ سی آر سب آفس کوئٹہ ٹیسفائی بیکل، کمشنر افغان مہاجرین ارباب طالب، پروگرام آفیسر یو این ایچ سی آر اوکسا نا پیناسینکو، پروگرام آفیسر یو این ایچ سی آر کوئٹہ افراتان گیزاو ایبے، پبلک ہیلتھ آفیسر یو این ایچ سی آر نور الدین، سربراہ شعبہ گیسٹرو پروفیسر ڈاکٹر صادق اچکزئی، پروفیسر ڈاکٹر عثمان ترین، پروفیسر صائمہ ریاض، ڈی ایم ایس ڈاکٹر غلام سرور، ڈی ایم ایس ڈاکٹر غلام سرور، چیئرمین وائی ڈی اے ڈاکٹر بہار شاہ موجود تھے صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ سستی، اعلیٰ معیار کی صحت کی دیکھ بھال ہر شہری کا بنیادی استحقاق ہے جگر اور معدے کی بیماریاں ملک میں بیماری اور موت کی سب سے بڑی وجوہات میں سے ایک ہیں اور انٹروینشنل اور ایڈوانس اینڈوسکوپک طریقہ کار نہ صرف جان بچانے والے ہیں بلکہ یہ مریضوں کو بڑے ناگوار جراحی کے طریقہ کار سے بھی بچاتے ہیں سربراہ اقوام متحدہ ہائی کمیشن براے پناہ گزین یو این ایچ سی آر کے ڈپٹی کنٹری ریپ فومیکو کاشیوا یو نے کہا کہ یہ اقدام صوبائی صحت کی خدمات کو مستحکم کرنے اور بلوچستان میں نوزایدہ اور بچوں کے بروقت علاج کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ایم ایس ایم ایس سول ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر میر نور اللہ موسی خیل نے کہا کہ صحت کے نظام کا سب سے بڑا چیلنج مو ثر صحت کی کوریج کے ساتھ ساتھ ہر ایک کو طبی خدمات تک مساوی رسائی فراہم کرنا ہے۔مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ایچ ڈی یو (ہائی ڈیپینڈنسی یونٹ) مریضوں کو آئی سی یو کے مقابلے سٹیپ ڈاؤن کیئر کے حصے کے طور پر عام وارڈ سے زیادہ وسیع پیمانے پر خصوصی نگہداشت فراہم کرتا ہے انہوں نے کہا کہ ہسپتال کے لیے اینجیوگرافی مشین اور میمو گرافی مشین کی فراہمی کے لیے پبلک ہیلتھ آفیسر یو این ایچ سی آر کے وفد سے درخواست کی ہے جبکہ یو این ایچ سی آر کے وفد نے اینجیوگرافی مشین اور میمو گرافی مشین کی فراہمی کے لیے یو این ایچ سی آر کے اعلی حکام سے بہت جلد بات کریں گے۔