آئی جی ایف سی ساؤتھ کا کیچ تھیلیسیمیا سینٹر کا دورہ،زیر علاج مریضوں اور انکے والدین سے ملاقات

تربت(ڈیلی گرین گوادر) آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) نے کیچ تھیلیسیمیا سینٹر کا دورہ کیا۔ منگل کو آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) نے کیچ تھیلیسیمیا سینٹر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے زیر علاج مریضوں اور انکے والدین سے ملاقات کی، کیچ تھیلیسیمیا سینٹر 2019 سے اپنی مدد آپ کے تحت کام کر رہا ہے سینٹر ضلع کیچ میں تھیلیسیمیا کے مریضوں کی دیکھ بھال فراہم کرتا ہے جس میں 450 مریض رجسٹرڈ ہیں جبکہ سینٹر کے ماہانہ اخراجات تقریباً 40 لاکھ روپے ہیں۔ فرنٹیئر کور بلوچستان (ساؤتھ) نے 10 لاکھ جبکہ کور کمانڈر بلوچستان کی طرف سے 28 لاکھ روپے کا اضافی عطیہ فراہم کیا گیاعطیہ جدید الیکٹرو میڈیکل آلات کی خریداری کے لئے دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے