بلوچستان میں انسداد پولیو مہم مزید ایک دن کے لئے موخر
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان میں انسداد پولیو مہم مزید ایک دن کے لئے موخرکردی گئی۔ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق صوبے میں انسداد پولیو مہم مزید ایک دن کے لئے موخرکردی گئی انسدادپولیو مہم آج بدھ 18دسمبرسے شروع ہوگی،بلوچستان میں انسداد پولیو مہم دوسری بار موخر کی گئی اس سے پہلے انسداد پولیو مہم 16دسمبر کو شروع ہوناتھی۔