طلباء اور اساتذہ کا ہیڈکوارٹرز ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) تربت کا دورہ

تربت (ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان ریزیڈنشیل کالج تربت کےطلباء اور اساتذہ نےہیڈکوارٹرز ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) تربت کا دورہ کیا۔انہوں نے شہداء کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

طلباء اور اساتذہ نےافسران کےساتھ گفتگو کےدوران کہا کہ آج کا دن ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کے ساتھ گزارنا ان کے لیے ایک یادگار تجربہ تھا،اس موقع پرطلباء نےاظہار خیال کرتے ہوئےکہا کہ انہیں اپنی تعلیم پر خصوصی توجہ دینے کی تلقین کی گئی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ وطن سے محبت اور ملک کی ترقی و استحکام کے لیےکام کرنا ہوگا، کیونکہ یہی ہمارے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے