کوئٹہ،گرینڈ ہیلتھ الائنس کی جانب سے سرکاری ہسپتالوں میں کی او پی ڈیز میں علامتی ہڑتال جاری
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)گرینڈ ہیلتھ الائنس کی جانب سے سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز میں تین گھنٹے کی علامتی ہڑتال آج بھی جاری ہے۔ ہڑتال کے دوران اسپتالوں میں معمولی علاج کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے، جس سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔گرینڈ ہیلتھ الائنس کے مطابق یہ علامتی ہڑتال مطالبات کے حق میں کی جا رہی ہے، جس میں ڈاکٹرز اور دیگر ہیلتھ پروفیشنلز کی تنخواہوں میں اضافے، بہتر سہولتوں اور دیگر حقوق کی فراہمی کا مطالبہ شامل ہے۔ ہڑتال کے باعث مریضوں کو علاج میں مشکلات پیش آ رہی ہیں اور مریضوں کا کہنا ہے کہ 25 نومبر سے اسپتالوں میں ہڑتال جاری ہے، جس کے باعث انہیں شدید پریشانی کا سامنا ہے۔اس ہڑتال کے بارے میں بلوچستان ہائی کورٹ نے حالیہ دنوں میں ایک حکم جاری کیا تھا جس میں ڈاکٹرز کو ہڑتال ختم کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ تاہم، گرینڈ ہیلتھ الائنس نے اس حکم کے باوجود اپنے مطالبات کے حق میں ہڑتال جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔حکومت سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیا جائے اور اسپتالوں میں جاری ہڑتال کا خاتمہ ممکن بنایا جائے تاکہ مریضوں کو علاج کی سہولت فراہم کی جا سکے۔