نہ جانے کب حکومت چھوڑ دیں،خالد مقبول صدیقی

کراچی(ڈیلی گرین گوادر)ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ نہ جانے کب حکومت چھوڑ دیں، حکومت چھوڑنے میں میرا ریکارڈ بہت خراب ہے۔

کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی سے ہی ملکی معیشت چل رہی ہے، کراچی جیسے شہر ممالک کا مقدر ہوتے ہیں، کراچی کی ترقی ہو گی تو پاکستان کی ترقی ہو گی،دعا کریں کراچی بھی اسلام آباد جیسا ہوجائے۔خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ فیصل واوڈا نے کبھی نہیں کہا وہ ہمارے سینیٹرہیں، کراچی کے بلدیاتی اختیارات ایک دھوکہ ہے، جس حکومت میں بلدیاتی معاملات خود مختار نہ ہوں، ایسی جمہوریت کا کوئی فائدہ نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 26ویں آئینی ترمیم کے وقت بہت عجلت تھی، آئینی ترمیم کے باعث مدارس کے بارے میں نہیں سوچا گیا۔دنیا میں ملک نہیں خطہ ترقی کرتاہے، پاکستان کی تعمیر نئے سرے سے شروع کریں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ میں نے ہمیشہ وزارتوں سے استعفیٰ دیا،نہ جانے کب حکومت چھوڑ دیں،ان کا کہنا تھا کہ حکومت چھوڑنے میں میرا ریکارڈ بہت خراب ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے