حکمران جان بوجھ کر ریاست کے خلاف نفرت کو خطرناک حد تک بڑھا رہے ہیں،نواب اسلم رئیسانی
کوئٹہ:سابق وزیر اعلی چیف آف ساراوان نواب اسلم رئیسانی نے سماجی رابطے ویب سایٹ (ایکس ) پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ وفاقی دارلحکومت کے تعلیمی اداروں سے بے گناہ بلوچ طلبہ کو لاپتہ کرنا اور اسلام آباد میں بے گناہ پشتونوں کی پکڑ دھکڑ سے ایسا لگتا ہے حکمران جان بوجھ کر ریاست کے خلاف نفرت کو خطرناک حد تک بڑھا رہے ہیں، ایسا محسوس ہوتا ہے فیڈریشن کو جڑواں شہر والے توڑنے میں مصروف کار ہیں ۔