کچلاک،گیس وبجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کیخلاف پشتونخوا میپ کا احتجاجی مظاہرہ

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)، گیس اور بجلی لوڈ شیڈنگ کیخلاف شہری سڑکوں پر آگئے ‘ پشتونخوا میپ کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کچلاک میں پشتونخوا میپ کے صوبائی سیکرٹری کبیر افغان کی قیادت میں احتجاجی مظاہر ‘ مظاہرین کا مختلف شاہرائوں پر مارچ ‘ کوئٹہ چمن شاہراہ پر احتجاجی جلسہ مظاہرین کا کہنا تھا کہ شدید سردی میں گیس لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہ صوبائی دارلحکومت میں شدید سردی کے دوران گیس لوڈ شیڈنگ ناقابل برداشت ہے گیس کمپنی حکومت شدید سردی میں مخصوص اوقات میں گیس مکمل بند کردیتے ہیں گیس کی بندش کیوجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے گیس کیساتھ ساتھ بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ نے معمولات زندگی ٹھپ کرکے رکھ دئیے ہی گیس لوڈ شیڈنگ کے باعث آئے روز حادثات پیش آرہے ہیں ‘ شہری جانوں سے ہاتھ دھو رہے ہیں عدالت کے حکم کے باوجود نہ صرف گیس بند کی جارہی ہے بلکہ گیس بلوں میں فکس چارجز پھر سے بھجوائے جارہے ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے