محکمہ تعلیم بلوچستان کی جانب سے سرد علاقوں میں تعطیلات کا اعلان
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) محکمہ تعلیم بلوچستان نے سرد علاقوں کے اسکولوں میں ڈھائی ماہ کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔ جمعہ کو سیکر ٹری محکمہ اسکول ایجو کیشن کے جا ری کر دہ اعلامیہ کے مطابق محکمہ تعلیم بلوچستان نے صوبے کے سرد علاقوں کے اسکولوں میں طویل تعطیلات کا اعلان کر تے ہوئے 16 دسمبر 2024 تا28 فروری 2025 جبکہ گرم علاقوں میں 22دسمبر تا31دسمبر 2024 تک اسکولز بند رکھنے کا اعلان کر دیا۔