عمران خان کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس سماعت کے لیے مقرر کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 17 دسمبر کو کرے گا، اس سماعت میں شواہد ریکارڈ کیے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن نے نوٹسز جاری کر دیے جبکہ کاز لسٹ بھی جاری کردی گئی جبکہ عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمشنر کیس کی سماعت بھی اسی روز ہوگی۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے گزشتہ ماہ توہین الیکشن کمیشن کے کیس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 17 دسمبر کو وڈیو لنک کے ذریعے حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی تھی۔گزشتہ سماعت میں الیکشن کمیشن نے کہا تھا کہ آئندہ سماعت پر شواہد و گواہوں کے بیان ریکارڈ کیے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے