چین کے دورے پر آئے پاکستانی نوجوان لیڈرز کا شنگھائی انسٹی ٹیوٹ فار انٹرنیشنل اسٹریجک اینڈ سیکیورٹی سٹیڈیز کا دورہ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)چودہ رکنی پاکستانی وفد، جو چین کے دورے پر موجود ہے، نے شنگھائی انسٹی ٹیوٹ فار انٹرنیشنل اسٹریجک اینڈ سیکیورٹی سٹیڈیز کا دورہ کیا۔ اس وفد کی سربراہی پاکستانی نوجوان رہنما علی ڈار نے کی وفد کو پاک چین دوستی کے خطے میں اہمیت کے حوالے سے تفصیل سے بریفنگ دی گئی۔ اس دوران سی پیک کی تکمیل میں تاخیر کے باعث ہونے والے نقصانات پر بھی کھل کر بات چیت کی گئی میٹنگ میں دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دوستی کو دونوں ملکوں کی ترقی کے لیے نہایت اہم قرار دیا گیا۔پاکستانی وفد میں مختلف صوبوں کے نوجوان رہنما شامل تھے جن میں اسلام آباد سے محسن علی خان، نبیل رحمان، صدام جنید، رانا معظم؛ پنجاب سے سید زین العابدین، نبیل عرفان شیخ، بلال شعیب؛ سندھ سے حارث جاکرانی، سید کمیل حیدر شاہ؛ بلوچستان سے میر جلال مالک؛ خیبر پختونخواہ سے عامر عدنان اور گلگلت بلتستان سے تنویر الحسن شامل ہیں۔پاکستان میں تعینات چینی سفارتکار، چینی وزارتِ خارجہ کے افسران اور پاک چین انسٹی ٹیوٹ کے نمائندگان بھی اس وفد کے ہمراہ تھے۔ وفد اس وقت چین میں اپنے آٹھ روزہ دورے پر موجود ہے۔اس دورے کا مقصد پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنا اور نوجوان قیادت کو عالمی سطح پر اہم مسائل کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا تھا۔